حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی
Web Desk
7 August 2026
یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے نجران پر ایک اور حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری اور چار سالہ بچے سمیت 11 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حوثی باغیوں کے اس بلا اشتعال حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 7 سعودی شہری، 1 یمنی، 2 مصری اور 1 پاکستانی شہری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حوثیوں نے رہائشی اور شہری آبادی کو اندھا دھند نشانہ بنایا ہے جو کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، تاہم شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
دوسری جانب سعودی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہ مملکت کی اہم اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاریاں کر رہے ہیں، جس کے پیشِ نظر ملک بھر کے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یمن کے حوثی جنگجو اور عراقی ملیشیائیں، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی نگرانی میں ان حملوں کو انجام دے سکتی ہیں۔ انٹیلی جنس اداروں نے سرحد پار ڈرونز اور میزائلوں کی مشکوک نقل و حرکت کا بھی مشاہدہ کیا ہے، جس کے باعث توانائی کی تنصیبات، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سائنسدانوں نے سورج کی سطح کی نئی حیرت انگیز تصاویر اور ویڈیوز جاری کر دیں
7 August 2026
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
7 August 2026
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
7 August 2026
خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق
7 August 2026
پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع
7 August 2026
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں
7 August 2026
سعودیہ میں عراقی ملیشیا اور حوثیوں کے حملوں کا خدشہ، سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ
7 August 2026
صدر ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں شدید مشکلات سے دوچار: میڈیا رپورٹ
7 August 2026