امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے جلد خاتمے کیلئے پر امید
Web Desk
7 August 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد اپنے اختتام کو پہنچے گی کیونکہ ایران طویل عرصے تک اس جنگ کا بوجھ برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران زیادہ دیر تک اس جنگی تناؤ کا سامنا نہیں کر سکے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکی فوج کو وقتی طور پر بعض مخصوص اقسام کے ہتھیاروں کی فراہمی میں کچھ مشکلات کا سامنا ضرور ہے، تاہم امریکہ کے پاس جدید ترین اسلحہ کے ذخائر لامحدود ہیں جبکہ صرف چند محدود ہتھیاروں کی مقدار میں کمی آئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے موجودہ حالات کے پیشِ نظر اپنی دفاعی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس اور ٹوماہاک کروز میزائلوں سمیت اہم ہتھیاروں کی تیاری کے لیے نئے پیداواری پلانٹس بھی قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ جنگی ضروریات کو بروقت پورا کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے
24 September 2026
پاکستان نے افغان سرزمین سے ڈرونز بھیجنا ملکی خود مختاری، سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا
24 September 2026
چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی
24 September 2026
آبنائے ہرمز میں ایک اور مال بردار بحری جہاز کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: برطانوی میری ٹائم
24 September 2026
امریکی فوج کی دوحہ میں حاضرسروس فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق
24 September 2026
غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملے، 4 فلسطینی شہید
24 September 2026
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو معاشی طور پر بھی تباہ کرنا شروع کر دیا
24 September 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں کار حادثہ، امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر کا فوجی بیٹا شدید زخمی
24 September 2026