راجہ فاروق حیدر کا آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی پر دھاندلی، انتظامی مشینری کے استعمال کا الزام
Web Desk
7 August 2026
سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر امتحانات اور الیکشن کے حوالے سے بڑا بیان دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کی ہے اور انتخابات میں دھاندلی اور انتظامی مشینری کے بے جا استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔
انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے آبائی علاقے چکار آمد پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن میں بے تحاشا پیسہ بہا کر لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے میاں محمد نواز شریف کے ترقی اور خوشحالی کے وژن پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ماضی میں بزدل حکمرانی کی وجہ سے بھارت کو 5 اگست کا اقدام کرنے کی ہمت ہوئی، تاہم وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔
سابق وزیراعظم نے نئی حکومت پر زور دیا کہ آزاد کشمیر میں نظریۂ پاکستان کے فروغ، امن و امان اور بھائی چارے کے قیام کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور قائدِ ایوان کے انتخاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کا حتمی فیصلہ قائد ن لیگ نواز شریف کریں گے، اور ان کا ہر فیصلہ کشمیر کی بہتری کے حق میں ہوگا۔ چکار پہنچنے پر ن لیگ کے کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور پاکستان و پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کی۔
متعلقہ عنوانات
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
7 August 2026
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
7 August 2026
خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق
7 August 2026
حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی
7 August 2026
پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع
7 August 2026
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں
7 August 2026
سعودیہ میں عراقی ملیشیا اور حوثیوں کے حملوں کا خدشہ، سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ
7 August 2026
صدر ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں شدید مشکلات سے دوچار: میڈیا رپورٹ
7 August 2026