انسانی حقوق تنظیموں نے جنوبی لبنان میں صحافیوں پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم قرار دیدیئے
Web Desk
7 August 2026
بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں ہیومن رائٹس واچ (Human Rights Watch) اور ایمنسٹی انٹرنیشنل (Amnesty International) نے اپنی تازہ رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں صحافیوں پر کیا جانے والا اسرائیلی حملہ ایک واضح جنگی جرم تھا۔
رپورٹس کے مطابق 22 اپریل کو جنوبی لبنان کے قصبے ’الطیری‘ میں کوریج اور رپورٹنگ کے دوران صحافی امل خلیل اور ان کی ساتھی زینب فرج کو جان بوجھ کر اور براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔ دونوں تنظیموں نے اس سنگین واقعے کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومتِ لبنان سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے دائرۂ اختیار کو تسلیم کرے تاکہ ذمہ داران کا محاسبہ ممکن ہو سکے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ انہوں نے الطیری کے واقعے سے متعلق جائے وقوعہ کی تصویروں اور ویڈیوز، زخمی صحافی زینب فرج اور ریسکیو اہلکاروں کے بیانات، میڈیا رپورٹس اور لبنانی ریڈ کراس کی جانب سے اسرائیلی فوج کو بھیجے گئے پیغامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کے مطابق، پہلے اسرائیلی حملے کے بعد دونوں صحافیوں نے تحفظ کی خاطر قریب کی ایک عمارت میں پناہ لی اور مدد کے لیے لبنانی ریڈ کراس سے رابطہ کیا۔ تاہم جب امدادی کارروائی شروع کی گئی تو اسرائیلی فوج نے کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے ریسکیو ٹیموں پر دوبارہ حملہ کر دیا اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں امدادی اہلکار صحافی امل خلیل کو نکالے بغیر صرف زخمی زینب فرج کو لے کر واپس جانے پر مجبور ہو گئے۔ اس دوران اسرائیلی ڈرونز مسلسل امل خلیل اور ان کے ارد گرد کی نگرانی کرتے رہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے صحافیوں اور شہریوں کی مسلسل ہلاکتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ عالمی قوانین اور نتائج کی پروا کیے بغیر سنگین خلاف ورزیاں کرنے پر آمادہ ہیں۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 27 صحافی اور میڈیا کارکن اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جن میں سے 9 لبنان میں جبکہ 7 اسرائیل، مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں جاں بحق ہوئے۔
متعلقہ عنوانات
سائنسدانوں نے سورج کی سطح کی نئی حیرت انگیز تصاویر اور ویڈیوز جاری کر دیں
7 August 2026
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
7 August 2026
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
7 August 2026
خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق
7 August 2026
حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی
7 August 2026
پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع
7 August 2026
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں
7 August 2026
سعودیہ میں عراقی ملیشیا اور حوثیوں کے حملوں کا خدشہ، سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ
7 August 2026