اقلیتی برادری کی ملک کے لیے قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں: عطا تارڑ
Web Desk
17 December 2025
وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کی ملک کے لیے قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں۔
وفاقی دارالحکومت میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کرسچین کمیونٹی نےہمیشہ پیاردیا،کرسچین کمیونٹی کا پاکستان کی ترقی میں بھی اہم کردارہے، اقلیتی برادری ہر شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کرسمس تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے، میرے حلقےمیں کرسمس تقریبات کی تیاری زوروشورسےجاری ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں، قلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جلد کرسمس بازار لگائیں گے، پاکستان میں مسیحی برادری کا کردار سنہرے حروف میں لکھا جائے گا،اقلیتی برادری کی ملک کے لیے قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ ہمیں ملکی ترقی اورقیام امن کے لیے متحد ہونا ہوگا، کرسچین کمیونٹی سےجو محبت ملی اِس کا مشکورہوں، میں کرسچین کمیونٹی کے حقوق کا کسٹوڈین ہوں۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی رہائی فورس معاملہ: سہیل آفریدی کا آئینی عدالت میں جواب جمع
27 July 2026
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
27 July 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیموں کو سکولوں کے دورے کرنے کی ہدایت
27 July 2026
پاکستان پیپلز پارٹی نے رانا ثنااللہ کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا
27 July 2026
مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار
27 July 2026
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
27 July 2026
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں چوکنڈی کے قریب کھڑی بسوں میں آگ لگ گئی
27 July 2026
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
27 July 2026