LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی تلمودی رسومات ادا کرنے کے واقعات میں اضافہ کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او

مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار

Web Desk

27 July 2026

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث صوبے کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر 2 لاکھ 73 ہزار، چشمہ کے مقام پر 3 لاکھ 13 ہزار اور تونسہ بیراج پر 3 لاکھ 64 ہزار کیوسک پانی کے بہاؤ کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب میں سیلابی صورتحال نچلے درجے پر آ گئی ہے جہاں خانکی میں 1 لاکھ 20 ہزار، قادر آباد میں 1 لاکھ 23 ہزار اور تریموں میں 1 لاکھ 84 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔ دریں اثنا، دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر 60 ہزار کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ وزیر آباد کے نالہ پلکھو میں 5 ہزار کیوسک پانی کے ساتھ اونچے درجے کی طغیانی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے دریاؤں کے پاٹ میں مقیم شہریوں کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور دریاؤں یا نالوں کے قریب نہانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔