بھارتی وزیرِ دفاع کے کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کی شدید مذمت
Web Desk
26 July 2026
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بھارتی وزیرِ دفاع کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق دیے گئے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں عالمی حقائق کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے جو آج بھی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کے ایسے جارحانہ اور بیباکانہ بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ موجودہ بھارتی حکومت خطے کے علاوہ عالمی امن کو بھی سنگین خطرات سے دوچار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
طاہر اندرابی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی اس تمام تر بیان بازی کا مقصد مقبوضہ وادی پر اپنے غاصبانہ قبضے، خطے میں بھارتی سرپرستی میں جاری دہشت گردی اور اپنے اندرونی عدم استحکام سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ بھارت کو کسی بھول میں نہیں رہنا چاہیے؛ پاکستان کی قوم اور بہادر مسلح افواج ہر قسم کی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کا غیر متزلزل عزم رکھتی ہیں، جس کی عملی مثال ‘آپریشن بنیان المرصوص’ کے دوران دنیا دیکھ چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
17 August 2026
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 August 2026