دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، سری لنکا کی 82 رنز کی برتری، 9 وکٹیں گر گئیں
Web Desk
19 November 2026
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنا لیے ہیں، جس کے بعد مہمان ٹیم کو پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 82 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
تیسرے روز کے اختتام پر سری لنکا کی جانب سے ملان رتھنائیکے 60 رنز اور اسیتھا فرنینڈو 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل تیسرے روز سری لنکن ٹیم نے 74 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو 99 کے مجموعی اسکور پر دھننجیا ڈی سلوا 37 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں 134 کے مجموعی اسکور پر پاسندو سوریا بندارا غیر ضروری شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کھانے کے وقفے تک سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے رضا اللہ اور عامر جمال نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ثاقب خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز کے 98 رنز کے جواب میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 227 رنز کی بھاری برتری حاصل ہوئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے غازی غوری 54، اذان اویس 47، طیب عارف 46 اور رضا اللہ 42 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے تھے، جبکہ سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے 5، اسیتھا فرنانڈو نے 3 اور ملان رتھنائیکے اور پرباتھ جے سوریا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
متعلقہ عنوانات
راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز: قومی ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط
19 November 2026
ابوظہبی فارمولا ون گرینڈ پری کی تیاریاں عروج پر، بڑے مقابلے کا آغاز 4 دسمبر سے ہوگا
19 November 2026
پی سی بی کا 19 نومبر کو راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان
18 November 2026
سعود شکیل کا فارم میں آنا اچھی بات، بابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے، یونس خان
18 November 2026
بابر اعظم کی فارم سے متعلق بار بار سوالات سے تنگ آ چکا ہوں,ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
18 November 2026
19ویں سندھ گیمز 13 سے 17 دسمبر تک سکھر میں ہوں گے
18 November 2026
گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ بولرز کیلئے مثبت قدم ہے: عامر جمال
18 November 2026
اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
18 November 2026