LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات

راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز: قومی ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط

Web Desk

19 November 2026

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی گرفت مزید مضبوط ہو گئی ہے، جہاں سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں کھانے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا لیے ہیں۔

تیسرے روز سری لنکن ٹیم نے 74 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو 99 کے مجموعی اسکور پر دھننجیا ڈی سلوا 37 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں 134 کے مجموعی اسکور پر پاسندو سوریا بندارا غیر ضروری شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 38 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کھانے کے وقفے تک سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا لیے ہیں اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 60 رنز درکار ہیں۔

پاکستان کی جانب سے رضا اللہ اور عامر جمال نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ثاقب خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز کے 98 رنز کے جواب میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، تاہم قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 227 رنز کی بھاری برتری حاصل ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے غازی غوری 54، اذان اویس 47، طیب عارف 46 اور رضا اللہ 42 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5، اسیتھا فرنانڈو نے 3 جبکہ ملن رتھنائیکے اور پرباتھ جے سوریا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔