پی سی بی کا 19 نومبر کو راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان
Web Desk
18 November 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 19 نومبر بروز جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز شائقینِ کرکٹ کے لیے مفت داخلے (فری انٹری) کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے جمعرات کے روز اسٹیڈیم میں داخلہ بالکل مفت کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کرکٹ فینز بغیر کسی ٹکٹ کے اسٹیڈیم میں داخل ہو کر میچ دیکھ سکیں گے اور انہیں ٹکٹ خریدنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔ ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ شائقین کو اسٹیڈیم لانے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جڑواں شہروں سمیت ملک بھر کے شائقینِ کرکٹ کو وقت پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچنے اور دونوں ٹیموں کے درمیان جاری دلچسپ مقابلے سے بھرپور لطف اندوز ہونے کی دعوت دی ہے
متعلقہ عنوانات
ابوظہبی فارمولا ون گرینڈ پری کی تیاریاں عروج پر، بڑے مقابلے کا آغاز 4 دسمبر سے ہوگا
19 November 2026
سعود شکیل کا فارم میں آنا اچھی بات، بابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے، یونس خان
18 November 2026
بابر اعظم کی فارم سے متعلق بار بار سوالات سے تنگ آ چکا ہوں,ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
18 November 2026
19ویں سندھ گیمز 13 سے 17 دسمبر تک سکھر میں ہوں گے
18 November 2026
گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ بولرز کیلئے مثبت قدم ہے: عامر جمال
18 November 2026
اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
18 November 2026
بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر 10ویں بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
17 November 2026
سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا کو جرمانے، پوائنٹس بھی کٹ گئے
17 November 2026