LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا

گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ بولرز کیلئے مثبت قدم ہے: عامر جمال

Web Desk

18 November 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیم فاسٹ بولر عامر جمال نے راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ بولرز کے لیے ایک مثبت اقدام ہے جس سے آخری روز تک بولرز کو مدد ملے گی، اور کرکٹ میرا جنون ہے اس لیے میں کبھی ڈی موٹیویٹ نہیں ہوتا۔ عامر جمال نے جن کا سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 98 رنز پر پوری ٹیم کو آؤٹ کرنے میں 3 وکٹیں حاصل کر کے اہم کردار رہا، مزید کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دی ہے اور اس کا کوئی میچ مس نہیں کیا کیونکہ ڈومیسٹک کرکٹ نے انہیں بے پناہ فائدہ پہنچایا ہے۔ قومی بولر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی فاسٹ بولنگ میں شاندار تاریخ ہے اور ان کا کام گراؤنڈ میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہے، جبکہ بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ ایک شاندار گیند تھی جس پر کوئی بھی کھلاڑی آؤٹ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید عزم ظاہر کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی حریف کو آسان نہیں لیا جاتا اور پہلی اننگز کی برتری میچ کے آخری دن پاکستان کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگی۔