سعود شکیل کا فارم میں آنا اچھی بات، بابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے، یونس خان
Web Desk
18 November 2026
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کا فارم میں واپس آنا پاکستان کرکٹ کے لیے نہایت خوش آئند ہے، وہ دباؤ میں آئے بغیر لمبی اننگز کھیلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ کرکٹ میں بڑے سے بڑا کھلاڑی بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہو جاتا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی فارم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو صرف ایک بڑی اور لمبی اننگز کی ضرورت ہے جس کے بعد وہ دوبارہ ردھم میں آ جائیں گے، تاہم اب اس سطح پر انہیں کیا مشورہ دیا جا سکتا ہے۔ موجودہ ٹیسٹ میچ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان اس وقت بہتر پوزیشن میں ہے اور 200 سے زیادہ رنز کی برتری کو اب فتح کی شکل میں فائنل ہونا چاہیے۔
سابق کپتان نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ بال ٹیمپرنگ کیس سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ اب بہت پرانا معاملہ ہو چکا ہے اور سابق آسٹریلوی کرکٹرز کو سینڈ پیپر اسکینڈل کے حوالے سے منفی سوچ چھوڑ کر آگے دیکھنا چاہیے۔ آسٹریلوی ٹیم کا تجزیہ کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ کینگروز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نسبتاً بہتر ہیں، تاہم موجودہ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں ماضی جیسی بات نظر نہیں آتی۔
انڈر 19 ایشیا کپ پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو میدان میں مثبت رویے کا اظہار کرنا چاہیے تھا، پاکستان اور بھارت کو ماضی کی بہت سی تلخ باتیں بھلا کر کرکٹ کی بہتری کے لیے آگے آنا ہوگا، جبکہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کو یہ فائنل جیتنا چاہیے تھا۔
متعلقہ عنوانات
ابوظہبی فارمولا ون گرینڈ پری کی تیاریاں عروج پر، بڑے مقابلے کا آغاز 4 دسمبر سے ہوگا
19 November 2026
پی سی بی کا 19 نومبر کو راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان
18 November 2026
بابر اعظم کی فارم سے متعلق بار بار سوالات سے تنگ آ چکا ہوں,ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
18 November 2026
19ویں سندھ گیمز 13 سے 17 دسمبر تک سکھر میں ہوں گے
18 November 2026
گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ بولرز کیلئے مثبت قدم ہے: عامر جمال
18 November 2026
اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
18 November 2026
بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر 10ویں بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
17 November 2026
سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا کو جرمانے، پوائنٹس بھی کٹ گئے
17 November 2026