LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ

Web Desk

19 November 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کامیابی سے جاری ہے، جس کے دوران دہشت گردوں کا بارودی مواد تیار کرنے کا ایک بڑا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق میرعلی کے علاقے میں کی جانے والی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا دھماکا خیز مواد تیار کرنے کا بڑا ٹھکانہ پکڑ لیا۔ دہشت گردوں نے مقامی رہائشی مکانات کے اندر بارودی مواد تیار کرنے کی لیب بنا رکھی تھی، جسے فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی اس خفیہ فیکٹری سے بھاری مقدار میں دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز)، کواڈ کاپٹرز اور دھماکا خیز مواد تیار کرنے سے متعلق لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق گنجان آبادی کے درمیان دھماکا خیز مواد کی لیبارٹریاں قائم کرنا دہشت گردوں کی وہ مجرمانہ روش ہے جو معصوم شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے۔

میرعلی میں سکیورٹی فورسز کے حالیہ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے جا چکے ہیں، جبکہ جدید کواڈ کاپٹرز اور بارودی مواد کی برآمدگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ان دہشت گردوں کے تانے بانے سرحد پار سے جڑے ہوئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی