پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس
Web Desk
19 November 2026
پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو پارٹی کے خلاف مبینہ ہتک آمیز اور توہین آمیز بیانات دینے پر 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔
یہ قانونی نوٹس مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی جانب سے ان کے وکلا کے ذریعے ارسال کیا گیا ہے، جس میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے سات روز کے اندر غیر مشروط معافی مانگنے اور تمام الزامات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے متعلقہ مواد فوری طور پر حذف کریں اور آئندہ اس نوعیت کے بیانات نہ دینے کی تحریری یقین دہانی کروائیں۔
قانونی نوٹس کے متن کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’’ایکس‘‘ (X) اور میڈیا پر جاری بیانات میں مرکزی مسلم لیگ کو دہشت گرد، غیر قانونی اور کالعدم جماعت قرار دیا، جو پارٹی کے مؤقف کے مطابق جھوٹے، بے بنیاد، توہین آمیز اور ہتکِ عزت کے زمرے میں آتے ہیں۔
نوٹس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باقاعدہ رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے اور 2022ء سے ملک بھر میں آئینی دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی و فلاحی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عظمیٰ بخاری مرکزی مسلم لیگ کو دہشت گرد اور کالعدم قرار دینے کے الزامات عوامی سطح پر واپس لیں اور پارٹی کے خلاف مزید کسی قسم کے ہتک آمیز بیانات دینے سے باز رہیں۔
قانونی نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر صوبائی وزیرِ اطلاعات نے مقررہ سات روز کے اندر معافی نہ مانگی اور مطالبات تسلیم نہ کیے تو مرکزی مسلم لیگ ان کے خلاف متعلقہ عدالت میں قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ مزید برآں نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ (PECA) کے تحت اخلاقی ضابطے کی مبینہ خلاف ورزی پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے / NCCIA) سے بھی رجوع کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
19 November 2026
امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور
19 November 2026
جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
19 November 2026
کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق
19 November 2026
مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی
19 November 2026
شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ
19 November 2026
عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم
19 November 2026
ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر
19 November 2026