LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا

کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق

Web Desk

19 November 2026

مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس اور ایل پی جی باؤزر کے درمیان خوفناک تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 27 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس محمد اسلم بنگلزئی نے حادثے میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مسافروں میں 7 مرد اور 3 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 14 مرد، 9 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ اورماڑہ کے علاقے بسول کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب تربت سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور ایک ایل پی جی باؤزر آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ ٹکر کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کی لپیٹ میں آ کر متعدد مسافر بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور کوسٹل ہائی وے پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے سمیت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل ہو گئی، جس کے نتیجے میں سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔