مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی
Web Desk
19 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’’سی ایم سولر پینل اسکیم فیز ٹو‘‘ (CM Solar Panel Scheme Phase II) کی منظوری دیتے ہوئے فیز ٹو کے تحت سولر پینلز کی تعداد 90 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر فیصل کھوکھر اور سیکرٹری انرجی نے توانائی کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے چولستان میں 5 ہزار سولر پینلز کے پائلٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی، جبکہ چولستان کے 40 مقامات پر واٹر سپلائی اسکیموں کو شمسی توانائی (سولر انرجی) پر منتقل کرنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
مریم نواز شریف نے صوبے کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں کا انرجی آڈٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسپتالوں میں انرجی لوڈ کے مطابق الیکٹرک پینل لگانے کی ہدایت جاری کی۔ اجلاس میں ’’ستھرا پنجاب‘‘ کے اشتراک سے سالڈ ویسٹ سے توانائی اور بائیو فیول پراجیکٹ پر جامع پلان طلب کر لیا گیا، جبکہ 3 ہزار ٹن ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کے پائلٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
بریفنگ کے دوران اینیمل ویسٹ، ایگری ویسٹ اور سالڈ ویسٹ سے بائیو انرجی اور بائیو فیول پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ننکانہ صاحب میں دھان اور دیگر فصلوں کی باقیات سے بائیو ریفائنری پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ پنجاب میں کمرشل اسکیل، پرائیویٹ ڈیریز اور کمیونٹی بیسڈ بائیو گیس پلانٹ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سی ایم سولر پینل اسکیم فیز ون کے تحت ساڑھے تین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں اور 89 ہزار 869 افراد کو سولر پینل فراہم کیے گئے، جس سے شہریوں کے بجلی کے بلوں میں ایک تہائی تک نمایاں بچت ہوئی۔ مزید بتایا گیا کہ پنجاب کے 76 اسکولوں کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر سولر انرجی پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ صوبے میں 4 لاکھ 90 ہزار ٹن اینیمل ویسٹ سے 7.15 بلین کیوبک میٹر بائیو گیس پیدا کرنے کی استعداد موجود ہے، اور اینیمل، ایگری اور سالڈ ویسٹ سے مجموعی طور پر 1.6 ارب یونٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ انرجی ڈیپارٹمنٹ کے عوامی سروے کے مطابق شہریوں نے سولر پینل اسکیم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کی بدولت بجلی کے بل تقریباً آدھے رہ گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
19 November 2026
امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور
19 November 2026
جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
19 November 2026
کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق
19 November 2026
پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس
19 November 2026
شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ
19 November 2026
عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم
19 November 2026
ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر
19 November 2026