ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر
Web Desk
19 November 2026
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین ایشیا پیسیفک خطے میں معاشی تعاون کا مضبوط حامی، فروغ دینے والا اور پیش رو ملک ہے، جو تمام فریقین کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ ایشیا پیسیفک کمیونٹی کے ستون استوار کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ شنجن میں 33ویں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ’ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر اور ایشیا پیسیفک معجزے کا نیا باب رقم کرنا‘ کے عنوان سے کلیدی خطاب کیا اور زور دیا کہ خطے کی ترقی و بحالی کے لیے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ناگزیر ہیں، جس کے لیے رکن ممالک کو تجارت و سرمایہ کاری میں سہولت، ڈیجیٹل نظام کے فروغ، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، مصنوعی ذہانت کے اطلاق اور پالیسیوں میں ہم آہنگی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔ شی جن پنگ نے پائیدار ترقی کو کلیدی قرار دیتے ہوئے توانائی و غذائی تحفظ، سرحد پار انسدادِ بدعنوانی، کم کاربن والی سبز معیشت کی طرف منتقلی، انسانی وسائل میں سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ پر بھی زور دیا تاکہ خطے کے عوام کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
19 November 2026
پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار
19 November 2026
نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری
19 November 2026
سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی
19 November 2026
حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات
19 November 2026
راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا
19 November 2026
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ
19 November 2026
میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید
19 November 2026