LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف

Web Desk

19 November 2026

عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے / ICJ) نے اپنے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کو منظم قتلِ عام اور بڑے پیمانے پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عالمی عدالتِ انصاف کے مطابق میانمار کی سکیورٹی فورسز نے فوجی کارروائیوں کے دوران روہنگیا میں ہزاروں مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا، جبکہ مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ آئی سی جے نے قرار دیا کہ میانمار کی فورسز نے معصوم بچوں کے خلاف بھی انتہائی سنگین جرائم کا ارتکاب کیا، اور جان بچا کر بنگلا دیش فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فوجی آپریشنز کے دوران روہنگیا مردوں کو ماورائے عدالت سزائے موت دی گئی، جبکہ مختلف علاقوں میں خواتین کو شدید جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ عالمی عدالتِ انصاف کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے گھروں اور بستیوں کو جان بوجھ کر نذرِ آتش کیا گیا۔

واضح رہے کہ 2017ء میں میانمار کی فوج کی جانب سے کی جانے والی خونریز کارروائیوں اور مظالم کے نتیجے میں 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر بنگلا دیش نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔