LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا

Web Desk

19 November 2026

نجی نیوز چینل کی سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں مقتولہ کے اہلِ خانہ نے مقدمے میں نامزد ملزم احسن طاہر کو معاف کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ ربیعہ احسن کی بہن علوینہ اور والدہ نے ملزم احسن طاہر کو معاف کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہو کر اس کے حق میں اپنا بیان قلمبند کرا دیا ہے۔

اس حوالے سے مدعی پارٹی کی جانب سے عدالت میں جمع کرایا گیا باقاعدہ حلف نامہ بھی سامنے آ گیا ہے، جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ربیعہ احسن کا قتل جان بوجھ کر نہیں کیا گیا بلکہ یہ محض ایک حادثہ تھا۔

حلف نامے کے متن کے مطابق مقتولہ کی بہن نے بیان دیا ہے کہ انہوں نے اپنی مکمل تسلی کر لی ہے کہ ملزم احسن طاہر نے ان کی بہن کو قتل نہیں کیا، اور انہوں نے ملزم کو فی سبیل اللہ معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناگہانی حادثہ تھا جس میں ربیعہ احسن کی جان چلی گئی۔ دوسری جانب مقدمے کے مدعی خرم احمد کی جانب سے ان کی وکیل صبا فراز راجہ عدالت میں پیش ہوئیں۔