19ویں سندھ گیمز 13 سے 17 دسمبر تک سکھر میں ہوں گے
Web Desk
18 November 2026
سندھ حکومت نے 19ویں سندھ گیمز 13 سے 17 دسمبر تک سکھر میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں صوبے بھر سے 5 ہزار سے زائد کھلاڑی 40 سے زائد مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ صوبائی وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سردار محمد بخش خان مہر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں طے پایا کہ سندھ گیمز کے لیے کھلاڑیوں کے اوپن اور میرٹ پر مبنی ٹرائلز 23 نومبر سے 6 دسمبر تک ہوں گے جبکہ منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 7 سے 10 دسمبر تک لگایا جائے گا، اور اس حوالے سے صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ تمام اضلاع کے کھلاڑیوں کو نمائندگی کا موقع دیا جائے گا اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ مزید برآں اجلاس میں سندھ پنک گیمز 27 سے 29 نومبر تک شہید بینظیر آباد میں منعقد کرانے کا بھی اعلان کیا گیا جس کا افتتاح خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کریں گی، جبکہ سردار محمد بخش مہر نے بتایا کہ پنک گیمز میں صوبے بھر سے 1200 سے زائد خواتین کھلاڑی شریک ہوں گی جن کے لیے تمام ڈویژنوں میں شفاف ٹرائلز کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ خواتین کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
ابوظہبی فارمولا ون گرینڈ پری کی تیاریاں عروج پر، بڑے مقابلے کا آغاز 4 دسمبر سے ہوگا
19 November 2026
پی سی بی کا 19 نومبر کو راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان
18 November 2026
سعود شکیل کا فارم میں آنا اچھی بات، بابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے، یونس خان
18 November 2026
بابر اعظم کی فارم سے متعلق بار بار سوالات سے تنگ آ چکا ہوں,ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
18 November 2026
گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ بولرز کیلئے مثبت قدم ہے: عامر جمال
18 November 2026
اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
18 November 2026
بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر 10ویں بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
17 November 2026
سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا کو جرمانے، پوائنٹس بھی کٹ گئے
17 November 2026