LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

قائداعظم کے افکار آج بھی قومی چیلنجز کے حل کی رہنمائی کرتے ہیں، سہیل آفریدی

Web Desk

25 December 2025

قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قائداعظم کے افکار آج کے قومی چیلنجز کے تناظر میں بھی مکمل رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم محض نعرے نہیں بلکہ ایک مؤثر، منصفانہ اور مضبوط طرزِ حکمرانی کی بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نظریۂ پاکستان ایک ایسی ریاست کا تقاضا کرتا ہے جو انصاف، خودداری اور عوامی فلاح پر قائم ہو۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے نظریۂ پاکستان کو فلاحی ریاست کے عملی تصور سے جوڑا اور ان کی سیاست کا محور قائداعظم کا تصورِ ریاست اور قومی خودمختاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کا تحفظ ہی قومی استحکام کی ضمانت ہے۔

وزیراعلیٰ نے بھارت کی انتہا پسند سوچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قیامِ پاکستان ایک ناگزیر تاریخی فیصلہ تھا، جبکہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر مظالم عالمی ضمیر کے لیے سوالیہ نشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت قائداعظم کے اصولوں کو عملی حکمرانی کا حصہ بنا رہی ہے، جہاں شفافیت، میرٹ اور عوامی فلاح کو اولین ترجیح حاصل ہے۔ ان کے مطابق قانون کی بالادستی، میرٹ اور سماجی انصاف کے بغیر کوئی ریاست مضبوط نہیں ہو سکتی۔