پلاسٹک کی بوتل سے پانی پینے کے حیرت انگیز اور خطرناک نقصانات
Web Desk
20 January 2026
کونکورڈیا یونیورسٹی کی نئی تحقیق اور 140 سے زائد بین الاقوامی مطالعات کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ پلاسٹک کی بوتلوں میں بند پانی انسانی صحت کیلئے ایک خاموش خطرہ بنتا جا رہا ہے۔
تحقیق کے مطابق بوتل بند پانی کے ہر لیٹر میں 2 سے 6,626 تک مائیکروپلاسٹک ذرات پائے جا سکتے ہیں، جبکہ نینو پلاسٹک کی مقدار اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو افراد روزانہ اپنی پانی کی ضرورت صرف سنگل یوز پلاسٹک بوتلوں سے پوری کرتے ہیں، وہ سالانہ تقریباً 90,000 اضافی مائیکروپلاسٹک ذرات جسم میں جذب کر لیتے ہیں۔
اس کے مقابلے میں صرف نل کا پانی استعمال کرنے والے افراد سالانہ تقریباً 4,000 مائیکروپلاسٹک ذرات جذب کرتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بوتل کا ڈھکن اور گلا روشنی، حرارت اور بار بار کھلنے بند ہونے کے باعث مائیکروپلاسٹک خارج کرنے کے اہم ذرائع ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ ذرات مدافعتی نظام، ہارمونز اور اعصابی نظام کو متاثر کر سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر کینسر سمیت دیگر سنگین بیماریوں سے جُڑے ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بھارت میں گدھے کے نام پر نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری
1 October 2026
خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا
1 October 2026
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026