LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا

Web Desk

1 October 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 29 ستمبر کو بھارت نے ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کا گھناؤنا ڈرامہ رچایا اور دعویٰ کیا کہ لشکر طیبہ کا دہشت گرد اور ایس ایس جی کا حوالدار محمد آصف مارا گیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے زندہ “سپرمین” حوالدار محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا، جنہوں نے خود پر لگائے گئے بھارتی الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے پنڈی گھیپ کے رہائشی ہیں اور 2023 میں ایس ایس جی سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مکتی باہنی اور ٹی ٹی پی کی فنڈنگ اور پاکستان مخالف دہشت گردی میں ملوث ہے، جبکہ افغان طالبان رجیم بھی دہشت گردی کی سہولت کاری کر رہی ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں تنبیہ کی کہ افواج پاکستان دشمن کے ہر اقدام کے لیے مکمل تیار ہیں اور اس بار ہمارا جواب انتہائی دردناک ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مزید واضح کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے، جبکہ مسلح افواج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔