گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر
Web Desk
1 October 2026
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اجلاس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ ملک میں ممکنہ طور پر گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کی خبروں پر بھی سنجیدگی سے غور کیا گیا ہے۔ انہوں نے بانی چیئرمین کی بہنوں کو جیل میں رکھنے، ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے نامناسب سلوک اور اراکینِ اسمبلی (ایم این ایز اور ایم پی ایز) کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ ریاست اور پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی ہے لیکن حکمران مسلسل آواز دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وفاق اس وقت مضبوط ہوتا ہے جب صوبے خود مختار ہوں، اور عوام کی مرضی کے خلاف اقدامات سے وفاق کمزور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا اور ہمارے مطالبات نہیں مانے جا رہے، اس کے باوجود ہم ملک اور جمہوریت کی بہتری کے لیے اب بھی مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026