LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج ٹرمپ کے ایرانی فوج کے مکمل تباہ ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں: مجید ابن رضا ڈیزل کی قیمتیں ایک سال تک معمول پر نہیں آسکیں گی: امریکی کمپنیوں نے خبردار کر دیا امریکا میں ہاؤسنگ قرضوں کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایران میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ معاون پائلٹ نے طیارے کے کپتان پرحملہ کیا، سعودی اور اماراتی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ایرانی میڈیا نے اماراتی طیارے کے واقعہ کو ’’فالزفلیگ‘‘ کارروائی قرار دیدیا پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن

خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا

Web Desk

1 October 2026

خانیوال سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ نوجوان فہیم اکرم نے امریکی محکمہ ڈاک کو 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالر (تقریباً 38 ارب پاکستانی روپے) کا عظیم الشان مالیاتی نقصان پہنچا کر خانیوال کی تاریخ کا سب سے بڑا پوسٹل فراڈ بے نقاب کر دیا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کی فیڈرل عدالت نے 28 ستمبر کو اس تاریخی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی ویب سائٹ فوری طور پر بند کرنے کا حکم جاری کیا اور اس کی غیر موجودگی میں اس پر امریکہ کے ساتھ دھوکہ دہی، جعلی ڈاک ٹکٹ بنانے اور وائر فراڈ (Wire Fraud) کی سنگین دفعات کے تحت باضابطہ فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ تفصیلا ت کے مطابق ملزم فہیم اکرم نے ‘LabelsBank.com’ نامی ایک ویب سائٹ قائم کر رکھی تھی جس کے ذریعے جعلی امریکی پوسٹل شپنگ لیبلز اور ٹکٹ فروخت کیے جاتے تھے۔ ملزم وزن یا سائز کی قید کے بغیر ہر پارسل کا جعلی شپنگ ٹکٹ محض 2 ڈالر میں فراہم کرتا تھا، جس کے باعث دنیا بھر سے 5,200 سے زائد صارفین نے اس ویب سائٹ سے 51 لاکھ سے زائد جعلی شپنگ لیبلز خریدے۔ چونکہ ملزم اس وقت پاکستان میں موجود ہے، اس لیے امریکی عدالت نے اس کی غیر موجودگی میں ہی قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے فردِ جرم عائد کی ہے۔