LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ

Web Desk

1 October 2026

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا ہے کہ پاکستان ایک قوانین پر مبنی عالمی نظام اور طے شدہ فریم ورک پر عمل درآمد کا عزم رکھتا ہے، جبکہ امریکہ اور ایران پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں جو افغان سرزمین کو محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، لہٰذا کابل ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکے۔ بھارتی ایس سی او نیشنل کوآرڈینیٹر کے دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ مہمان عہدیدار نے سیالکوٹ سمیت دیگر مقامات کے دورے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کی جانب سے عالمی ثالثی عدالت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی کنفیوژن کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترجمان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگست میں عالمی ثالثی عدالت نے بھارتی دعوے اور اعتراضات مسترد کر دیے تھے، اور سندھ طاس معاہدہ اپنی تمام شقوں سمیت مکمل طور پر موجود ہے۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایس سی او اسپورٹس کے تحت ہاکی ٹورنامنٹ کی تاریخیں طے کر دی گئی ہیں جبکہ پاکستان اپنے دوست ممالک کو اصولوں کے مطابق فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دیتا ہے۔