بھارت میں گدھے کے نام پر نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری
Web Desk
1 October 2026
بھارت میں نرسنگ رجسٹریشن کے آن لائن نظام کی خامیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مدھیہ پردیش نرسز رجسٹریشن کونسل کے پورٹل پر مبینہ طور پر گدھے کی تصویر اور جعلی دستاویزات کے ذریعے عارضی نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔ این ایس یو آئی کے ریاستی نائب صدر روی پرمار نے آن لائن سسٹم کو آزمانے کے لیے درخواست میں امیدوار کی تصویر کی جگہ گدھے کی تصویر اپ لوڈ کی، والد کے نام میں ’Donkey Father‘ درج کیا اور بغیر کسی اصل تعلیمی قابلیت کے فرضی کاغذات منسلک کیے۔ فیس کی ادائیگی کے بعد سسٹم نے بغیر کسی مؤثر تصدیق کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد نرسنگ کے تعلیمی اور تصدیقی نظام پر شدید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جس کے بعد کونسل نے سسٹم ویریفکیشن چیکس نافذ ہونے تک رجسٹریشن کا عمل عارضی طور پر روک دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
تماشائیوں کا انوکھا احتجاج، کاغذ کے جہاز پھینک کر میچ ختم کروا دیا
11 October 2026
3 سالہ بچے نے کتاب شائع کر کے عالمی ریکارڈ بنا لیا
10 October 2026
بنگلادیش: بھیک مانگ کر گزارہ کرنے والے شخص کا 21 شادیوں کا دعویٰ
10 October 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں موجود خاتون، روبوٹ یا خلائی مخلوق؟ انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی
10 October 2026
بچپن میں بچھڑ جانے والی دو بہنوں کی سافٹ بال میچ میں اچانک ملاقات
9 October 2026
شوہر موٹر سائیکل پارک کرتا رہ گیا، دلہن دوسرے شخص کے ساتھ روانہ
9 October 2026
ترکیہ کے ساحل کے قریب 2100 سال پرانا جہاز دریافت، مٹی کے برتن برآمد
9 October 2026
گہری نیند سونے کا انوکھا مقابلہ، فاتح کو لاکھوں کا انعام
8 October 2026