LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل حکومت کا پی ٹی ائی سے مذاکرات کا اعلان ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشرکہ مذاکرات کرے گے بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے مختلف حکام اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور

بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے مختلف حکام اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں

Web Desk

1 October 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں اہم شخصیات کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے شہر میں جاری عوامی فلاحی منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ سندھ کے چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ نے بھی ملاقات کر کے صوبے کی انتظامی صورت حال پر بریفنگ دی۔ ملاقاتوں میں سابق رکن سندھ اسمبلی شہریار خان شر اور جہانگیر خان شر نے گھوٹکی کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ رکن سندھ اسمبلی شہباز درانی اور ضلع شکارپور کے صدر عابد بھیو نے شکارپور کے عوامی مسائل اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ دریں اثنا، صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے اپنے محکموں کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔