LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے قاہرہ میں جلد اہم اجلاس متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے ایران کی قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکا کی علی السالم ایئربیس پر حملے کا دعویٰ علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی

8 فروری کو پورے پاکستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال پاکستان تحریکِ انصاف

Web Desk

6 January 2026

داہگل ناکے پر چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ وہ ہر منگل آتے ہیں مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملات کو غیر ضروری طور پر مسئلہ بنا دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کا بنیادی مقصد صرف بانی پی ٹی آئی کی خیریت دریافت کرنا ہوتا ہے، مگر بات کو آگے بڑھا کر تنازع بنا دیا جاتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کی بات پانچ بڑوں تک پہنچ چکی ہے، لیکن اگر واقعی مذاکرات کرنے ہیں تو پہلے بانی پی ٹی آئی اور ان کے اہلِ خانہ کی ملاقات کروائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اصل قوت عوام اور کارکنان ہیں، جو آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 8 فروری کو پورے پاکستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی سختی کو عوام نے برداشت کیا ہے، لیکن اس کے باوجود عوامی حمایت بانی پی ٹی آئی کے ساتھ برقرار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 25 فروری سے آج تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی، اگر بروقت ملاقاتیں ہوتیں تو حالات مختلف ہوتے۔ پارٹی میں اسٹریٹ موومنٹ پر کوئی اختلاف نہیں اور پارٹی ہمیشہ واضح لائحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کی تلاوت کرنے والے کارکنان پر پانی چھوڑا گیا، مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اب بھی قرآن خوانی جاری ہے اور اگلے ہفتے قرآن پاک ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بددعا نہیں کریں گے بلکہ اللہ سے دعا کریں گے، اللہ کے ساتھ رابطہ ضروری ہے۔

اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے آفر یہی دی جا رہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کال کوٹھڑی میں رکھا جائے اور باقی لوگ بیٹھ کر چائے بسکٹ کھاتے رہیں تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ معاملات بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو قید میں رکھا جائے اور کہا جائے کہ مذاکرات کر لو۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان سے ہدایات لیے بغیر کسی بھی قسم کی بات چیت محض قیاس آرائی ہوگی۔ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے درمیان ممکنہ رابطوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی سے قیادت اور اہلِ خانہ کی ملاقات ناگزیر ہے اور یہی کسی بھی سیاسی پیش رفت کی بنیاد بن سکتی ہے۔