بجٹ 2026-27: تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کم کرنے کی سفارش
Web Desk
17 May 2026
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے حکومت کو بجٹ 2026-27 کے لیے مختلف مالیاتی تجاویز ارسال کر دی ہیں، جن میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کی بلند ترین شرح 35 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد کی جائے تاکہ متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ایف پی سی سی آئی نے تنخواہ دار طبقے پر عائد 9 فیصد سرچارج ختم کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔
تنظیم کی جانب سے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے برآمدات کے فروغ کے لیے گڈز ٹرانسپورٹ کے شعبے میں فائنل ٹیکس نظام بحال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
تجاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معلوماتی ٹیکنالوجی شعبے پر 25 فیصد برآمدی ٹیکس کی موجودہ شرح 2035 تک برقرار رکھی جائے، جبکہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے لیے ٹرن اوور کی حد 25 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کی جائے۔
اسی طرح مینوفیکچرنگ شعبے کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 29 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کرنے کی سفارش بھی بجٹ تجاویز کا حصہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا
29 August 2026
مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
29 August 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
29 August 2026