LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت سپین: کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان یمنی فوج کا باب المندب پر کنٹرول، 1122 حملوں کے دوران 1747 جنگجو ہلاک نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے: سلمان اکرم راجہ ہمارے کارکن پرامن ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے: بیرسٹر گوہر اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں: بلاول بھٹو

نئےکرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منظوری کے بعد وزارت خزانہ کو بجھوا دیا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

Web Desk

5 February 2026

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک بورڈ کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ کو بھجوا دیا گیا ہے، حکومت کی حتمی منظوری کے بعد نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ کو ختم کرنے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں۔

اجلاس کے دوران سینیٹر عبدالقادر نے سپر ٹیکس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ عوام تین سے چار سال کا سپر ٹیکس ایک ساتھ کیسے ادا کریں گے، اس طرزِ عمل سے لوگ ملک چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا ہراساں کرنے والا رویہ درست نہیں اور سپر ٹیکس کی وصولی فوری کے بجائے دو سے تین سال میں کی جانی چاہیے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آئینی عدالت نے واضح کر دیا ہے کہ سپر ٹیکس پارلیمان کا اختیار ہے، تاہم اس سے عوام اور کاروباری طبقے پر دباؤ بڑھا ہے۔ ایک ہی طبقے پر بار بار ٹیکس لگا کر ریونیو بڑھانا کوئی پائیدار ریونیو ماڈل نہیں۔

اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اگر ضرورت پڑی تو بعض کیسز میں سپر ٹیکس کی اقساط کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپر ٹیکس کی مجموعی وصولی 217 ارب روپے بنتی ہے جبکہ ٹیکس دہندگان کو ٹیلی فون اور پیغامات کے ذریعے آگاہی دینے سے ٹیکس نیٹ میں 10 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

وزیر خزانہ نے اجلاس میں بتایا کہ انہیں بھی ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس سے متعلق پیغام موصول ہوا ہے۔