LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام کیلئے مشاورتی عمل شروع گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے صنعتی سرگرمیاں متاثر، ایف پی سی سی آئی کا ریڈ الرٹ سندھ حکومت کا چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پشاور پہنچ گیا سوراب میں بم دھماکہ: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری شہید ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر مذاکرات کی تردید کردی امریکا اور ایران کا 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق مغرب ممالک نے روسی تجارتی جہاز قبضے میں لئے تو بھرپور جواب دیں گے: پوتن مال روڈ واقعہ اس بات کا اشارہ ہے کہ 27 ستمبر کو بھی ایسا ہی ہوسکتا ہے، طلال چوہدری پاکستان، بیلاروس کا اقتصادی و تجارتی تعاون نئی سطح پر لے جانے پر اتفاق امریکی فوج ہماری توقع سے کہیں زیادہ کمزور نکلی: مشیر ایرانی کمانڈر کا بڑا دعویٰ اسحاق ڈار کی حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، باب المندب میں تجارتی جہاز پر حوثی حملہ قابلِ مذمت: ترجمان دفتر خارجہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقات، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچا دیا نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر

پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف

Web Desk

11 July 2026

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں رائس یونیورسٹی اور جناح لائبریری میں منعقدہ مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘آپریشن بنیانٌ مرصوص’ نے عالمی سطح پر پاکستان کی تزویراتی بصیرت، قومی استحکام اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو کامیابی سے اجاگر کیا ہے، جس سے پاکستان کی بااعتماد اور ذمہ دار ریاست کے طور پر ساکھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر نے تصادم کے بجائے مذاکرات کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سال 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے لیے “اڑان پاکستان” کے نام سے قومی روڈ میپ تیار کیا گیا ہے جس کا دارومدار برآمدات، ٹیکنالوجی، جدت اور ہنرمند افرادی قوت پر ہوگا۔ انہوں نے ہیوسٹن کی جناح لائبریری میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کی 150ویں یومِ پیدائش کی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے سال 2026 کو ‘سالِ قائد اعظم’ قرار دیا ہے تاکہ بانیانِ پاکستان کے افکار کو نئی نسل تک منتقل کیا جا سکے۔ دورے کے دوران احسن اقبال نے ابنِ سینا فاؤنڈیشن کے چیئرمین نصرالدین روپانی سے بھی ملاقات کی، جس میں صحت اور انسانی ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔