LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس

بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

Web Desk

11 July 2026

کیریبین خطے کے جزیرے بہامس میں یومِ آزادی کی خوشیاں اس وقت سوگ میں تبدیل ہو گئیں جب ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کی رپورٹ کے مطابق، یہ ہولناک فضائی حادثہ دارالحکومت ناساؤ کے قریب 10 جولائی کو ملک کے یومِ آزادی کے موقع پر پیش آیا، جس میں طیارے میں سوار تمام 9 مسافر اور پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

بہامس کے وزیرِ اعظم فلپ ڈیوس نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ “آج ہمارے لیے جشن کا دن تھا لیکن بدقسمتی سے یہ گہرے سوگ کا دن بن گیا ہے”۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ حادثے کے فوری بعد ابتدائی طور پر ایک شخص معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا تھا، تاہم وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق، یہ پرواز بہامس کی مقامی ایئر لائن ’فلیمنگو ایئر‘ کے زیرِ انتظام چلائی جا رہی تھی اور سیسنا (Cessna) طیارے نے ناساؤ سے اڑان بھری تھی کہ کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ سے لاشوں کو نکال کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ طیارہ گرنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔