کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان
Web Desk
11 July 2026
کل جماعتی حریت کانفرنس نے 13 جولائی کو ‘یومِ شہدائے کشمیر’ شایانِ شان انداز میں منانے کا اعلان کرتے ہوئے مظفرآباد میں بڑے پیمانے پر ریلی اور جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ مظفرآباد میں حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی، میئر سکندر گیلانی، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی 1931ء تحریکِ آزادیِ کشمیر کا نقطۂ آغاز ہے، جب اذان کی تکمیل کے دوران 22 کشمیریوں نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ حریت رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اپر اڈا لال چوک میں ایک عظیم الشان جلسہ ہوگا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔ پریس کانفرنس میں رہنماؤں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت سے آزادی کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ مزید برآں، حریت رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان امن و جنگ بندی کے قیام کے لیے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کلیدی سفارتی اقدامات اور ثالثی کے کردار کو بھی بھرپور انداز میں سراہا۔
متعلقہ عنوانات
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے صنعتی سرگرمیاں متاثر، ایف پی سی سی آئی کا ریڈ الرٹ
12 August 2026
سندھ حکومت کا چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پشاور پہنچ گیا
12 August 2026
سوراب میں بم دھماکہ: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری شہید
12 August 2026
ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر مذاکرات کی تردید کردی
12 August 2026
ماسکو میں پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، روسی نائب وزیر خارجہ کی خصوصی شرکت
12 August 2026
امریکا اور ایران کا 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق
12 August 2026
مغرب ممالک نے روسی تجارتی جہاز قبضے میں لئے تو بھرپور جواب دیں گے: پوتن
12 August 2026
مال روڈ واقعہ اس بات کا اشارہ ہے کہ 27 ستمبر کو بھی ایسا ہی ہوسکتا ہے، طلال چوہدری
12 August 2026