LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس

پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا

Web Desk

11 July 2026

پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے ہائر کیے گئے انٹرنیشنل غیر ملکی کوچز نے پاکستان پہنچتے ہی باقاعدہ طور پر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فٹنس کوچ ڈیوڈ ڈائر، گول کیپر کوچ باب ویلڈوف اور اسپورٹس سائیکالوجسٹ کرس بوون نے آج صبح اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا اور نوجوان کھلاڑیوں کو جدید ترین ٹریننگ دی۔ قومی ہاکی کھلاڑیوں کے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس طویل اور سخت ٹریننگ سیشن میں غیر ملکی کوچز نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور تکنیک کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ وہ شام کے سیشن میں بھی کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس اور آن فیلڈ کارکردگی کی مانیٹرنگ کریں گے۔

دوسری جانب، آئندہ انٹرنیشنل ایونٹس اور ورلڈ کپ کی بھرپور تیاری کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 26 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جو آج شام سے اسلام آباد میں لگائے گئے قومی کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔ کیمپ کے لیے طلب کیے گئے ان 26 کھلاڑیوں میں اسٹار پلیئرز سفیان خان اور حنان شاہد کے نام بھی شامل ہیں، جو اپنی حالیہ انجری سے مکمل ریکوری کے بعد دوبارہ قومی اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ کیمپ جوائن کرنے کے بعد سفیان خان اور حنان شاہد کا کہنا تھا کہ ان کا پہلا اور سب سے بڑا ہدف ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچانا اور کھویا ہوا مقام بحال کرنا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے صدر میرف محی الدین وانی نے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامور غیر ملکی کوچز اور ماہرین کی یہ تعیناتیاں پاکستان ہاکی کے ایک نئے، جدید اور روشن دور کا آغاز ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے کھلاڑیوں کے کھیل کا معیار عالمی سطح کے مطابق ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ رواں سال 15 اگست سے نیدر لینڈز اور بیلجیئم کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں عروج پر ہیں