LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس

امریکی یہودیوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مقبولیت مٹی میں مل گئی

Web Desk

11 July 2026

ایک نئے قومی سروے میں یہ سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ امریکا کے یہودی شہری نیویارک سٹی (NYC) کے میئر مامدانی کی کارکردگی کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے مقابلے میں زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس-نارک (AP-NORC) سینٹر فار پبلک افیئرز ریسرچ کے سروے کے مطابق، 44 فیصد امریکی یہودیوں نے میئر مامدانی کے حق میں رائے دی جبکہ اس کے برعکس صرف 32 فیصد یہودیوں نے دائیں بازو کے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حمایت کی، جبکہ 59 فیصد نے نیتن یاہو کو منفی نظر سے دیکھا۔ ماہرین کے مطابق یہ نتائج حیران کن ہیں کیونکہ میئر مامدانی ماضی میں اسرائیل کے شدید نقاد رہے ہیں اور انہوں نے اسرائیل کو بطور یہودی ریاست تسلیم کرنے سے انکار سمیت “انتفادہ” جیسے نعروں کی مخالفت نہ کر کے یہودی برادری میں تنازعات کو جنم دیا تھا۔ تاہم، حالیہ سروے ظاہر کرتا ہے کہ خاص طور پر نوجوان اور لبرل یہودی، غزہ و لبنان کی جنگ، ایران کے خلاف فوجی اقدامات اور مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے باعث نیتن یاہو حکومت سے شدید مایوس ہو چکے ہیں۔ سروے کے مطابق تقریباً 30 فیصد امریکی یہودیوں کا ماننا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی ہے۔ اس کے علاوہ سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عام امریکی عوام کے مقابلے میں یہودی ووٹرز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی کو نمایاں طور پر ناپسند کرتے ہیں۔