LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام کیلئے مشاورتی عمل شروع گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے صنعتی سرگرمیاں متاثر، ایف پی سی سی آئی کا ریڈ الرٹ سندھ حکومت کا چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پشاور پہنچ گیا سوراب میں بم دھماکہ: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری شہید ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر مذاکرات کی تردید کردی امریکا اور ایران کا 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق مغرب ممالک نے روسی تجارتی جہاز قبضے میں لئے تو بھرپور جواب دیں گے: پوتن مال روڈ واقعہ اس بات کا اشارہ ہے کہ 27 ستمبر کو بھی ایسا ہی ہوسکتا ہے، طلال چوہدری پاکستان، بیلاروس کا اقتصادی و تجارتی تعاون نئی سطح پر لے جانے پر اتفاق امریکی فوج ہماری توقع سے کہیں زیادہ کمزور نکلی: مشیر ایرانی کمانڈر کا بڑا دعویٰ اسحاق ڈار کی حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، باب المندب میں تجارتی جہاز پر حوثی حملہ قابلِ مذمت: ترجمان دفتر خارجہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقات، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچا دیا نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر

اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،

Web Desk

11 July 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزرا کاروباری ہفتہ شدید اتار چڑھاؤ کے بعد مجموعی طور پر مندی کا شکار رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 259 ارب 52 کروڑ روپے ڈوب گئے۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 3130 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے مارکیٹ میں 1.69 فیصد کی تنزلی ہوئی۔ پورے ہفتے کے دوران انڈیکس 8 ہزار 716 پوائنٹس کے ایک وسیع بینڈ میں ٹریڈ ہوا، جہاں اس کی بلند ترین سطح 188,127 جبکہ کم ترین سطح 179,411 پوائنٹس رہی۔ تاہم، کاروباری ہفتے کے آخری روز پاک-امریکا تجارتی معاہدے کی مثبت توقعات کے باعث مارکیٹ میں کسی حد تک بحالی دیکھی گئی اور انڈیکس آخری روز 1 لاکھ 82 ہزار 242 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس مندی کے باوجود مارکیٹ کے اوسط یومیہ تجارتی حجم میں 23.8 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا اور یہ 1 ارب 7 کروڑ شیئرز تک پہنچ گیا، جبکہ اوسط یومیہ تجارتی مالیت 0.1 فیصد کی معمولی نمو کے ساتھ 17 کروڑ 15 لاکھ ڈالر رہی۔ ہفتے کے اختتام پر پی ایس ایکس کی مجموعی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 260 ارب روپے کی کمی کے بعد 20 ہزار 503 ارب روپے کی سطح پر آگئی۔