LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یو ایس ایس ابراہم لنکن پر خراب حالات کی رپورٹس غلط ہیں، امریکی وزیر دفاع شیخوپورہ میں مقابلہ، لاہور میں اہلکاروں کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد مارے گئے، 4 زخمی یوم آزادی پر قائداعظم، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: اسحاق ڈار ہمارے بحری جہازوں پر قبضہ ہوا تو مناسب جواب دیں گے، روسی وزیر خارجہ ایران کے خلاف جنگ سے امریکی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار، خودکشی کی کوششیں آزادی کا جشن: آسمان رنگ و نور سے روشن، شہر شہر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ حکومت اور منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پاگئے، ہڑتال ختم پاکستان ہمارا وطن، ہماری شناخت، امید اور خوابوں کی تعبیر ہے: شرجیل میمن پوری قوم کو یادگار فتح کے سائے میں جشن آزادی مبارک: شہباز شریف حکومت کا قوم کو یوم آزادی پر تحفہ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا لاہور پولیس ٹارگٹ کلرز کی زد میں، اہلکاروں کو ہر وقت مسلح رہنے کی ہدایت ڈاکٹر ستیانجل پانڈے نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں اسلام آباد میں یادگار فتح کی شاندار افتتاحی تقریب، قومی اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ ایران کا امریکی و اسرائیلی انٹیلی جنس سے وابستہ 2 افراد ہلاک کرنے کا دعویٰ ایران نے مجوزہ زمینی کارروائی کی سازش ابتدا میں ہی ناکام بنا دی، ابراہیم عزیزی

غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

Web Desk

11 July 2026

لاہور کی کینٹ کچہری میں غیر ملکی خواتین کو اغوا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے ہولناک مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے تینوں نامزد ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران ملزمان رضوان، ناصر اور نواز کو چہرے پر ماسک لگا کر پولیس کے سخت ترین سیکیورٹی حصار میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کا طبی معائنہ (میڈیکل ٹیسٹ) مکمل کیا جا چکا ہے، تاہم مقدمے کی کڑیاں جوڑنے اور ثبوت اکٹھے کرنے کے لیے ابھی ملزمان سے اہم اشیاء کی برآمدگی باقی ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق، غیر ملکی خواتین سے لوٹی گئی سونے کی انگوٹھی اور قیمتی گھڑی (واچ) کی ریکوری کرنا باقی ہے جس کے لیے ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی۔