مذاکرات ہی ہر مسئلے کا حل ہیں، راجہ پرویز اشرف
Web Desk
25 December 2025
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم صرف پی آئی اے کے ملازمین کے روزگار اور حقوق کا تحفظ یقینی بنانا چاہتے ہیں، اگر ان کے روزگار کا تحفظ ہو رہا ہے تو نجکاری پر کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی دعوت ایک احسن اقدام ہے اور ہر مسئلے کا حل صرف مذاکرات میں ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد میں مذاکرات کا راستہ اپنائیں اور کوئی ایسا طرزِعمل اختیار نہ کریں جس سے ملکی سالمیت کو خطرہ ہو یا ملک بدنامی اور افراتفری کا شکار ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، ان کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر معاملے کو مثبت انداز میں دیکھنا چاہیے جب تک وہ اس کے برعکس ثابت نہ ہو جائے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا دوبارہ احیاء ہوا ہے اور پیپلز پارٹی ہر جگہ موجود بھی ہے اور مقبول بھی۔ ان کے مطابق پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے، ہم تمام سیاسی جماعتوں کا احترام کرتے ہیں مگر اس وقت واحد حل پیپلز پارٹی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو خود بزنس نہیں کرنا چاہیے بلکہ ایسی فضا پیدا کرنی چاہیے جس میں کاروبار فروغ پا سکے۔
متعلقہ عنوانات
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3 October 2026
سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق
3 October 2026
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
3 October 2026
لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
3 October 2026
ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026
مری: سکول وین آتشزدگی میں ایک اور طالب علم جاں بحق، ہلاکتیں دو ہوگئیں
3 October 2026
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
3 October 2026