نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی وفد کی پیر پگارا سے اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
Web Desk
18 May 2026
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے وفد نے راجہ ہاؤس میں پیر پگارا سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن اتحاد سے متعلق تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں عمران اسماعیل، فواد چوہدری اور محمود مولوی شریک ہوئے۔ وفد نے اس موقع پر مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں دو سے تین سال کے لیے قومی حکومت کے قیام پر غور کیا جانا چاہیے تاکہ موجودہ سیاسی و معاشی بحران سے نکلنے کا راستہ نکالا جا سکے۔
وفد نے کہا کہ تمام اہم ملکی مسائل کا حل علاقائی نمائندگی کو پس منظر میں رکھتے ہوئے قومی مفاد کو ترجیح دینے میں ہے۔ اس کے ساتھ مضبوط اپوزیشن اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفد نے پیر پگارا سے اپیل کی کہ وہ اس عمل میں اپنا کردار ادا کریں۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جلد مزید سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے۔
پیر پگارا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت مختلف اپوزیشن جماعتیں مؤثر اتحاد کے قیام پر متفق ہیں، تاہم کوئی ایک یا دو جماعتیں اکیلے ملکی مسائل کا حل نہیں نکال سکتیں۔
ملاقات میں سندھ کی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ گورننس، عوامی مسائل اور سیاسی استحکام پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
فریقین نے قومی ہم آہنگی اور اتفاقِ رائے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ سندھ کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔
ملاقات میں بیرسٹر سیف، شہزاد وسیم، محمد علی درانی اور عباس جعفری بھی شریک تھے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا
29 August 2026
مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
29 August 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
29 August 2026