شہدا قوم کا فخر، قربانیوں کو معمولی قرار دینا افسوسناک ہے: شرجیل میمن
Web Desk
14 July 2026
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازی پوری قوم کا فخر ہیں، جبکہ ان کی لازوال قربانیوں کو معمولی قرار دینا انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں شرجیل میمن نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، سرحدوں کی حفاظت اور قومی سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسلح افواج اور شہدا کے اہل خانہ کا احترام ہر پاکستانی کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، لہٰذا ان پر کسی بھی قسم کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو یا تبصرے کرنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں اختلافِ رائے سب کا حق ہے لیکن شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی قومی یکجہتی کے منافی ہے؛ سیاسی اور سماجی حلقوں کو چاہیے کہ وہ سیاسی اختلافات کو قومی سلامتی اور سیکیورٹی اداروں کے احترام سے الگ رکھیں۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
20 August 2026
مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
20 August 2026
لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ
20 August 2026
ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی
20 August 2026
پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن
20 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
20 August 2026
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
20 August 2026
محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز
20 August 2026