پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا
Web Desk
14 July 2026
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا معرکہ آج کراچی میں سجے گا، جہاں دونوں ٹیمیں فتح کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ گزشتہ روز دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے سیریز کی خوبصورت ٹرافی کی رونمائی بھی کی تھی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان فضا فیاض نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یہ سیریز اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع ہے اور وہ اچھے نتائج دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ دوسری جانب، مہمان ٹیم کی کپتان میکا فین فارسٹ نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ گفتگو کی اور کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اور اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے ملنا پسند کریں گی۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق
9 August 2026
امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے پر عملدرآمد تک مذاکرات نہیں ہوں گے: عراقچی
9 August 2026
ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز
9 August 2026
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈ روانہ ہو گئی
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026