کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم
Web Desk
14 July 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر مبنی کیش لیس نظام میں منتقل کرنے سے پائیدار معاشی ترقی، شفافیت اور مالیاتی نظام کی بہتری کو فروغ ملے گا۔ اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ جون 2025 سے جون 2026 کے دوران ڈیجیٹل ادائیگیاں وصول کرنے والے فعال مرچنٹس کی تعداد 300 فیصد اضافے کے ساتھ 20 لاکھ 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ملک میں موبائل بینکنگ ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 13 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ بریفنگ کے مطابق، نادرا کی 99 فیصد ادائیگیاں اب ڈیجیٹل ہو چکی ہیں اور نقد ادائیگیوں کا تناسب 71 فیصد سے کم ہو کر صرف ایک فیصد رہ گیا ہے، جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایک کروڑ مستحقین کو تمام ادائیگیاں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیرِ اعظم نے معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بیرونِ ملک سے آنے والی ترسیلاتِ زر کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کی ہدایت جاری کی اور بتایا کہ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی حتمی رپورٹ نومبر 2026 میں پیش کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق
9 August 2026
امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے پر عملدرآمد تک مذاکرات نہیں ہوں گے: عراقچی
9 August 2026
ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز
9 August 2026
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026