کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار
Web Desk
14 July 2026
کراچی میں سکیورٹی فورسز نے رینجرز کیمپ پر حملے میں ملوث سہولت کاروں کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے واقعے کے ماسٹر مائنڈ قاری بشیر کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیرِ داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 27 جون کو سندھ رینجرز کی کراچی ٹرانسپورٹ کمپنی پر چار دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جن میں سے تین کا تعلق افغانستان جبکہ ایک کا باجوڑ سے تھا جو 20 برس افغانستان میں مقیم رہا۔ صوبائی وزیرِ داخلہ کے مطابق، دہشت گردوں کے تمام ہینڈلرز افغانستان سے انہیں ہدایات فراہم کر رہے تھے اور ان کا مقصد لوگوں کو یرغمال بنا کر بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہنچانا تھا، تاہم رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی کو چار مراحل یعنی افغانستان میں منصوبہ بندی، پاکستان منتقلی، مقامی سہولت کاری، اور اسلحہ و خودکش جیکٹس کی فراہمی میں تقسیم کیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ
14 July 2026
ماجد ستی قتل کیس، عدالت نے فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنا دی
14 July 2026
پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
14 July 2026
مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری
14 July 2026
ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی
14 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
14 July 2026