ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی
Web Desk
14 July 2026
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والی شپمنٹس پر 20 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر دلچسپ ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سے آبنائے ہرمز کا محافظ رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا، تاہم وہ اس گزرگاہ پر ٹول ٹیکس لینے میں منصفانہ رویہ اختیار کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے ایک پیغام میں ایرانی وزیرِ خارجہ نے لکھا کہ امریکی صدر بالکل درست کہتے ہیں، جو بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو محفوظ اور پُرامن راستہ فراہم کرتا ہے، اسے اس سروس کا معاوضہ ملنا چاہیے۔ عباس عراقچی نے طنزیہ انداز میں امریکی صدر کے فیصلے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران خدمات کے معاوضے کی وصولی میں منصفانہ پالیسی اپنائے گا کیونکہ ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ 20 فیصد فیس بہت زیادہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید نہیں چھوڑی: شہباز شریف
23 September 2026
سعودیہ کی حمایت کی تو امریکا بھی ہمارے نشانے پر ہوگا: حوثیوں کی دھمکی
23 September 2026
8 ممالک کی آبنائے ہرمز میں سمندری راستوں کی رکاوٹ کی مذمت، ناقابل قبول قرار
23 September 2026
جعلی اندراج کا الزام: ٹرمپ انتظامیہ کا افورڈیبل کیئر ایکٹ (اوباما کیئر) کے 7 لاکھ 60 ہزار صارفین کو نکالنے کا اعلان
23 September 2026
برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا
23 September 2026
معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان
23 September 2026
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
23 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد
23 September 2026