الیکشن کمیشن نے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مہم تیز کر دی
Web Desk
14 July 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک بھر میں خواتین اور مرد ووٹرز کے مابین صنفی فرق کو کم کرنے کے لیے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، موبائل رجسٹریشن وینز کے ذریعے دور دراز اور پسماندہ علاقوں سمیت ملک کے 62 اضلاع میں اس خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد زیادہ سے زیادہ اہل خواتین کو ووٹر فہرستوں کا حصہ بنانا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مہم کے تحت تقریباً 18 لاکھ نئی خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ادارے کا ہدف ہر سال ووٹرز کے صنفی فرق میں ایک فیصد کمی لانا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2018 کے عام انتخابات کے بعد سے اب تک خواتین ووٹرز کا صنفی فرق بتدریج کم ہو کر 7.74 فیصد رہ گیا ہے، تاہم اس فرق کو مزید ختم کرنے کے لیے خواتین کو شناختی کارڈ اور ووٹر رجسٹریشن کی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائی جا رہی ہیں تاکہ وہ ملکی انتخابی عمل کا بھرپور حصہ بن سکیں۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
20 August 2026
مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
20 August 2026
لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ
20 August 2026
ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی
20 August 2026
پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن
20 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
20 August 2026
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
20 August 2026
محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز
20 August 2026