مولانا نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی: فیاض الحسن
Web Desk
14 July 2026
استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے۔ اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے واضح کیا کہ پاک فوج کے جوان کسی تنخواہ یا مادی فائدے کے لیے نہیں، بلکہ اپنے وطن، قوم اور نظریے کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا پوری قوم کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ایک طرف بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سازشیں کر رہا ہے اور دوسری طرف سرحدوں پر ہمارے جوان ان ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں؛ میجر عدنان شہید اور شہید تحسین کے والد کا جذبہ وطن سے بے لوث محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ تو سیاست دان، ڈاکٹر اور دیگر شعبوں کے افراد بھی لیتے ہیں، لیکن اس بنیاد پر ملکی بقا کے لیے جان دینے والوں کی قربانی کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی فوجی اڈوں کی منتقلی کیلئے بغداد اور واشنگٹن میں رابطے جاری
10 August 2026
میر رضا قتل کیس: مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے
10 August 2026
امریکا سفارت کاری میں ناکامی کے بعد پابندیوں کا سہارا لیتا ہے: اسماعیل بقائی
10 August 2026
عمان میں پھنسے آئل ٹینکر سے خام تیل کا اخراج بدستور جاری
10 August 2026
امریکا سمجھ چکا آبنائے ہرمز فوجی طاقت سے نہیں کھلے گا: ایران
10 August 2026
کولمبیا میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری،77 افراد ہلاک، درجنوں عمارتیں منہدم
10 August 2026
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
10 August 2026
روس جیسے وسیع ملک میں علاقوں کا آبادی سے خالی ہونا ناقابل قبول ہے: صدر پوتن
10 August 2026