LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دیں: صدر ٹرمپ کا دعویٰ امریکی فوجی اڈوں کی منتقلی کیلئے بغداد اور واشنگٹن میں رابطے جاری میر رضا قتل کیس: مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے امریکا سفارت کاری میں ناکامی کے بعد پابندیوں کا سہارا لیتا ہے: اسماعیل بقائی عمان میں پھنسے آئل ٹینکر سے خام تیل کا اخراج بدستور جاری امریکا سمجھ چکا آبنائے ہرمز فوجی طاقت سے نہیں کھلے گا: ایران کولمبیا میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری،77 افراد ہلاک، درجنوں عمارتیں منہدم حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان روس جیسے وسیع ملک میں علاقوں کا آبادی سے خالی ہونا ناقابل قبول ہے: صدر پوتن حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: احسن اقبال شمالی وزیرستان میں رات کے اوقات میں عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ مانگنے کا اعلان محمد علی ملک سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر مقرر، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری آزاد کشمیر انتخابات: ایل اے 14 غربی باغ میں بڑا اپ سیٹ، ساجد اقبال کی سردار عتیق کو شکست سپریم لیڈر نے ایران کی مسلح افواج میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی تقرریاں کردیں

امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ

Web Desk

14 July 2026

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں متعین امریکی سفارت خانے نے خلیجی خطے میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر ابوظہبی میں قائم سفارت خانے اور دبئی میں واقع امریکی قونصل خانے کی تمام معمول کی قونصلر اپائنٹمنٹس 13 سے 15 جولائی تک منسوخ کر دی ہیں۔ امریکی مشن کی جانب سے جاری کردہ ہنگامی سیکیورٹی الرٹ میں درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان تاریخوں میں سفارت خانے یا قونصل خانے کا رخ نہ کریں، متاثرہ افراد کو نئی تاریخوں کی فراہمی کے لیے امریکی حکام خود ان سے رابطہ کریں گے۔ اگرچہ سیکیورٹی الرٹ میں کسی مخصوص خطرے یا واقعے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، تاہم سفارت خانے نے اس منسوخی کی بنیادی وجہ “علاقائی سیکیورٹی صورتحال” کو قرار دیا ہے۔ اس موقع پر امریکی حکام نے اپنے شہریوں کو مقامی میڈیا اور سفارت خانے کی تازہ ترین ہدایات پر نظر رکھنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ قونصلر خدمات کی مکمل بحالی کے لیے تاحال کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔