سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم
Web Desk
14 July 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے والے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں برادر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر ناقابلِ قبول وار قرار دیا ہے۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ یہ حملے پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں اور پاکستان اس مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ دوسری جانب، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے یمن کی صورتحال پر منعقدہ ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے بھی خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تمام فریقین پر خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور تحمل کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ یمن میں سعودی اتحادی فورس کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر داغے گئے میزائلوں کو ملکی فضائی دفاعی نظام (Air Defense System) نے فضا میں ہی کامیابی سے تباہ کر دیا تھا، جس کے بعد خطے میں عسکری تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یوکرینی صدر زیلنسکی کا امریکی اور یورپی نمائندوں سے نئے مذاکرات کا انکشاف
16 November 2026
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026