منتخب اسکولز کے کھلاڑیوں کی تربیت اور غذائیت پر توجہ دیں گے، محسن نقوی
Web Desk
19 September 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اسکول کرکٹ کو قومی کرکٹ کی بنیادی جڑ اور ضامن قرار دیتے ہوئے ملک گیر سطح پر بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان بھر کے ۱۴۰۰ اسکولز اس سکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا حصہ بن چکے ہیں، جس کے تحت رواں سال ۲۱ ہزار طالب علموں پر مشتمل ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر ۲,۹۰۰ میچز کھیلے جائیں گے۔ اس پروگرام میں گوادر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں کے اسکولز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے وضاحت کی کہ ۱۴۰۰ اسکولز میں سے نمایاں کارکردگی دکھانے والی ۵۰ بہترین ٹیموں کو پی سی بی خود گود لے گا، جبکہ تمام ۲۱ ہزار بچوں کی انفرادی کارکردگی کو جدید طریقے سے مانیٹر کیا جائے گا۔ منتخب اسکولز کے کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ تربیت اور ان کی غذائیت (Nutrition) کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول کرکٹ کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ایک الگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے تاکہ اسے سالانہ کے بجائے ایک دائمی اور مستقل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بنایا جا سکے۔ پی سی بی کا ابتدائی ہدف اسکولز کی تعداد ۱۴۰۰ سے بڑھا کر ۲,۰۰۰ کرنا ہے، جبکہ طویل المدتی منصوبہ اسے ۳ ہزار سے ۵ ہزار اسکولز تک وسعت دینا ہے۔
محسن نقوی نے زور دیا کہ پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بلکہ اصل مسئلہ مناسب سہولیات اور بنیادی رسائی کا ہے۔ اسکول کرکٹ کی میڈیا کوریج کے ذریعے دور دراز علاقوں کا چھپا ہوا ٹیلنٹ منظرِ عام پر آئے گا۔ انفراسٹرکچر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کے تقریباً ۷۰ گراؤنڈز کا کنٹرول دوبارہ بورڈ کو مل گیا ہے جبکہ حیدرآباد اسٹیڈیم کی بحالی و تعمیرِ نو کے لیے سندھ حکومت کے ساتھ کام جاری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسکول کرکٹ کی کامیابی پی سی بی اور تمام صوبائی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں ہی سے ممکن ہو گی۔
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
8 October 2026